Death of Khair Muhammad Nizamani
خیر محمد نظامانی کی وفات

خیر محمد نظامانی

٭ 13 دسمبر 1960ء کو سندھ کے ممتاز ادیب، صحافی اور تحریک خلافت، خاکسار تحریک اور تحریک پاکستان کے کارکن خیر محمد نظامانی کا انتقال بدین میں ہوا-
خیر محمد نظامانی 1908ء میں ضلع حیدرآباد کے ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ 14 سال کی عمر میں انہوں نے سیاسی اور سماجی تحریکوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا اور 1923ء میں جب ان کی عمر 15 برس تھی وہ پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے تھے۔ 1930ء میں انہوں نے کراچی سے روزنامہ کارواں جاری کیا جو مسلم لیگ کی خبریں نمایاں طور پر شائع کرتا تھا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ روزنامہ مہران کے مدیر رہے۔ مسلم لیگ کی پالیسیوں سے بددل ہوکر وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے اور جماعت کے اخبار خادم وطن کے مدیر بھی رہے۔
خیر محمد نظامانی کا انتقال بدین میں ہوا اور وہ وہیں آسودۂ خاک ہیں۔

 

UP