1949-11-09
6227 Views
ثروت حسین کی پیدائش
ثروت حسین
٭9نومبر 1949ء اردو کے ایک معروف شاعر ثروت حسین کی تاریخ پیدائش ہے۔ وہ ایک خوش گو شاعر تھے اور اپنا ایک جداگانہ اسلوب رکھتے تھے۔ ان کا پہلا مجموعہ آدھے سیارے پر 1989ء میں شائع ہوا تھا جس کی ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی تھی۔ ان کا دوسرا مجموعہ کلام خاک دان ان کی وفات کے بعد 1998ء میں اشاعت پذیر ہوا۔
ثروت حسین 9 ستمبر 1996ء کو کراچی میں ٹرین کے ایک حادثے میں وفات پاگئے۔
ان کا ایک شعر ملاحظہ ہو:
آج اس چشم فسوں ساز نے پوچھا مجھ سے
کیا ترا سیر و سفر بس اسی منزل تک ہے