1971-11-16
6042 Views
مولانا غلام رسول مہر کی وفات
مولانا غلام رسول مہر
٭16 نومبر 1971ء کو اردو کے بلند پایہ ادیب‘ صاحب طرز انشا پرداز‘ عظیم صحافی‘ صاحب فکر مورخ اور صاحب نظر نقاد مولانا غلام رسول مہر لاہور میں وفات پاگئے۔
مولانا غلام رسول مہر 15 اپریل 1895ء کو جالندھر کے ایک گائوں پھول پور میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی پھر چند برس حیدرآباد (دکن) میں ملازمت کے بعد لاہور واپس چلے آئے اور تمام عمر اسی شہر میں بسر کی۔
مولانا غلام رسول مہر نے صحافت کا آغاز زمیندار سے کیا پھر انہوں نے عبدالمجید سالک کے ساتھ مل کر انقلاب نکالا۔ اس اخبار اسے وہ اس کی بندش 1949ء تک وابستہ رہے۔ انقلاب کے بند ہوجانے کے بعد مولانا غلام رسول مہر نے پوری زندگی تصنیف و تالیف میں بسر کی۔ انہوں نے مذہب‘ سیاست‘ تہذیب‘ تمدن‘ ادب اور سیرت نگاری پر سو سے زیادہ کتب یادگار چھوڑیں۔