1971-12-23
4280 Views
پاکستان نیوی کے سربراہ۔ وائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد
وائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد
(تئیس دسمبر ۱۹۷۱ء تا ۹ مارچ ۱۹۷۵ء)
پاک بحریہ کے چھٹے سربراہ وائس ایڈمرل حسن حفیظ احمد 1925ء میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1945ء میں رائل انڈین نیوی میں شمولیت اختیار کی اور قیام پاکستان کے بعد انہوں نے پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں حصہ لیا۔ 23دسمبر 1971ء کو وائس ایڈمرل مظفر حسن کی جبری سبکدوشی کے بعد وہ پاکستان بحریہ کے کمانڈر انچیف بنے اورجب پاکستان کی مسلح افواج میں کمانڈر انچیف کا عہدہ ختم کیا گیا تو 3مارچ 1972ء کو وہ پاکستان بحریہ کے پہلے چیف آف اسٹاف بن گئے۔ وہ ابھی اپنے اس عہدے پر کام کر رہے تھے کہ9 مارچ 1975ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔