Birth of Col. (R) Ghulam Sarwar
کرنل (ر) غلام سرور کی پیدائش

کرنل (ر) غلام سرور

٭ پاکستان کے ممتاز دانشور، کالم نگار، دفاعی تجزیہ نگار اور ادیب کرنل (ر) غلام سرور 31دسمبر1928ء کو جہلم میں پیدا ہوئے۔ وہ انگریزی، اردو اور علوم اسلامی میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ہو گئے تھے۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فوج کی ایجوکیشن کور سے وابستگی اختیار کی۔ کرنل (ر) غلام سرور کی تصانیف میں تقدیر امم، مسافر حرم، پطرس ایک مطالعہ، مطالعہ اسلامیات اور ان کی خود نوشت سوانح ’’آئینہ ایام‘‘ کے نام شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے انہیں 1982ء میں ستارئہ امتیاز (ملٹری) کے تمغے سے سرفراز کیا۔
کرنل (ر) غلام سرور 21دسمبر 2009ء کو لاہور میں وفات پا گئے۔

UP