امتیاز احمد کی ڈبل سنچری

امتیاز احمد

٭امتیاز احمد پاکستان ہی نہیں، ایشیا کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ امتیاز احمد نے اپنی یہ ڈبل سنچری 26 سے 31 اکتوبر 1955ء کے درمیان نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 28 اکتوبر 1955ء کواسکور کی تھی۔ امتیاز احمد نے اپنی اس یادگار اننگ میں 28 چوکوں کی مدد سے 209 رنز اسکور کئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنی اس یادگار اننگ کی اگلی اننگ میں وہ کوئی رن بنائے بغیر صفر کے اسکور پر آئوٹ ہوئے اور یوں وہ پاکستان کے پہلے کھلاڑی قرار پائے جس نے کسی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اسکور کی اور دوسری اننگ میں صفر کے اسکور پر آئوٹ ھوئے۔

UP