1993-10-28
برن ہال انسٹی ٹیوشنز، ایبٹ آباد کے قیام کی پچاس ویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
28 اکتوبر 1993ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے برن ہال انسٹی ٹیوشنز، ایبٹ آباد کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں 50 YEARS OF BURN HALL INSTITUTIONS, ABBOTTABAD (1943 -1993) کے الفاظ تحریرتھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت سات روپے تھی اور اسے الیاس جیلانی نے ڈیزائن کیا تھا۔






