1994-12-12
3106 Views
احمد دائود کی وفات
احمد دائود
٭12 دسمبر 1994ء کو اردو کے ممتاز ادیب احمد دائود راولپنڈی میں وفات پاگئے اور قبرستان موہن پورہ، کشمیر بازار، راولپنڈی میں آسودۂ خاک ہوئے۔
احمد دائود یکم جون 1948ء کو راولپنڈی میں ہی پیدا ہوئے تھے۔ ان کا شمار اردو کے جدید افسانہ و ناول نگاروں میں ہوتا تھا۔ ان کی تصانیف میں افسانوی مجموعے، مفتوح ہوائیں، دشمن دار آدمی، خواب فروش اور ناول رہائی شامل ہیں۔