Painters of Pakistan
محکمہ ڈاک کی پینٹرز آف پاکستان سیریز

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14 اگست 2006ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے پاکستان کے عظیم مصوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کی ایک سیٹ جاری کیا جس کا نام پینٹرز آف پاکستان سیریز رکھا گیا۔ اس سیٹ میں جن دس مصوروں کے ڈاک ٹکٹ شامل تھے ان کے نام تھے: شاکر علی، اینا مولکا احمد، صادقین،  علی امام، زبیدہ آغا، لیلیٰ شہزادہ، احمد پرویز، بشیر مرزا، ظہور الاخلاق اور عسکری میاں ایرانی۔ ان میں سے ہر ڈاک ٹکٹ پر ایک مصور کا خوبصورت پورٹریٹ اور اس کی ایک پینٹنگ بنی تھی اور انگریزی میں اس کا نام، سنین پیدائش و وفات اور PAINTERS OF PAKISTAN کے الفاظ تحریر تھے۔ ا ن میں سے ہر ڈاک ٹکٹ کی مالیت چار روپے تھی اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔
 

UP