1992-08-14
2311 Views
یوم آزادی کے موقع پر ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست 1992ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے یوم آزادی کے موقع پر آزادی کے مجاہد سیریز کے تین مزید ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن پر سید سلیمان ندوی، نواب افتخار حسین خان ممدوٹ اور مولانا شبلی نعمانی کے اسکیچز شائع کئے گئے تھے۔یہ تینوں ڈاک ٹکٹ حسب سابق نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کئے تھے۔