37th Anniversary of Independence
جشن آزادی کے موقع پرڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست 1984ء کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئے ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر پاکستان کا قومی پھول چنبیلی بنا تھا اور اردو میں جشن آزادی تحریر تھا اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر ایک مشعل بنی تھی اور انگریزی میں 14 August اور 37th Anniversary of Independenceکے الفاظ تحریر تھے۔
ان ڈاک ٹکٹوں کی مالیت بالترتیب 60 پیسے اور 4 روپے تھی اور انہیں پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ایم اے منور نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP