Birth of Rafique Tarar
محمد رفیق تارڑ کی پیدائش

محمد رفیق تارڑ /صدرِ پاکستان

2 نومبر 1929ء کو ضلع گوجرانوالہ میں پیر کوٹ کے مقام پر پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج گوجرانوالہ سے گریجویشن کرنے کے بعد1951ء میں یونیورسٹی لاء کالج لاہور سے ایل ایل بی کی سند حاصل کی۔ 1955ء میں لاہورہائیکورٹ میں بطور ایڈووکیٹ پریکٹس شروع کی اور 1966ء میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن جج بنائے گئے۔ 1971ء میں پنجاب لیبر کورٹ، لاہور کے چیئرمین بنے۔ 1974ء میں لاہور ہائی کورٹ بنچ میں شامل ہوئے اور 1980ء میں الیکشن کمیشن کے رکن بنے۔ 1989ء میں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے سینئر ایسوسی ایٹ جج  کے عہدے پر فائز ہوئے ۔ مارچ 1997ء میں سینٹ آف پاکستان کے رکن بنے ۔دسمبر 1997ء میں فاروق لغاری کے استعفے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے انہیں صدر پاکستان کے عہدے کے لیے نامزد کیا۔ یوں وہ بھاری اکثریت سے پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ یکم جنوری 1998ء کو انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور وہ 20جون 2001ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔

UP