25th Anniversary of Independence
آزادی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست 1972 ء کو قیام پاکستان کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چھ یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ 10پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پر قائد اعظم اور مینار پاکستان کی تصویر بنی تھی اورا س کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے مختار احمدنے تیارکیا تھا۔20 پیسے کے چار ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کی ترقی کو اجاگر کیا گیا تھا اوران کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کی طلعت سلطانہ نے تیارکیا تھا جبکہ 60پیسے مالیت کے ڈاک ٹکٹ پراسٹیٹ بنک ٓف پاکستان ، اسلام آباد کی تصویر بنی تھی جہاں ان دنوں قومی اسمبلی کے اجلاس منعقد ہوا کرتے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن مختار احمدنے تیارکیا تھا۔

UP