Independence day of Pakistan
آزادی کی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست 1976ء کو قیام پاکستان کی انتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آٹھ  یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک خوب صورت سیٹ جاری کیاجن کی مالیت 5پیسے سے 3روپے تک تھی ۔ حکومت پاکستان نے 1976ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کا صد سالہ جشن سالگرہ قرار دیا تھا۔ اس  مناسبت سے یوم آزادی کے موقع پر جاری ہونے والے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں کو بھی قائد اعظم سے منسوب کیا گیا تھا۔ ان میں سے چھوٹے سائز کے چار ٹکٹوں پر صد سالہ تقریبات پیدائش قائد اعظم   کے الفاظ تحریر تھے جبکہ بڑے سائز کے چار ٹکٹوں پر قائد اعظم کے پورٹریٹس اور ان کے پس منظر میں قائد اعظم اور تحریک پاکستان سے تعلق رکھنے والی چار عمارات وزیر مینشن، سندھ مدرستہ الاسلام، مینار پاکستان اورمزار قائد اعظم کی تصاویر بنی تھیں۔ ان تمام ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے عادل صلاح الدین نے تیارکیا تھا۔

UP