Independence day
یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14 اگست 2004ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ایک سیٹ جاری کیا جن میں سے ہر ایک پر پاکستان کا پرچم اور قائد اعظم کا خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا۔ ان میں سے ہر ڈاک ٹکٹ پر اُردو میں قائد اعظم کی تقاریر کے اقتباسات درج تھے اور انگریزی میںINDEPENDENCE ANNIVERSARY کے الفاظ بھی تحریر تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت پانچ روپے تھی۔

UP