Sultan Ahmad, Journalist
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ سلطان احمد

سلطان احمد

پاکستان کے ممتاز صحافی سلطان احمد 1922ء میں مدراس (چنائی) میں پیدا ہوئے۔ تری وندرم یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1947ء میں پاکستان آگئے جہاں ٹائمز آف کراچی کے نامہ نگار کے طور پر خدمات انجام دینی شروع کیں۔ قائداعظم اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی پریس کانفرنسوں میں شرکت کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
چند برس بعد کراچی سے نکلنے والے شام کے انگریزی روزنامے لیڈر کی ادارت سنبھالی۔ 1972ء میں نیشنل پریس ٹرسٹ کے اخبار مارننگ نیوز کے مدیر بنے۔ 1977ء سے 1979ء تک کراچی کے مشہور انگریزی روزنامے سن کے مدیر رہے۔بعدازاں روزنامہ ڈان میں ثقافت، معاشیات اور تجارتی امور پرکالم نگاری کا سلسلہ شروع کیا۔14 اگست 2009ء کو حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کرنے کا اعلان کیا تھا مگر یہ اعزاز وصول کرنے سے پہلے 2 مارچ 2010 ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔ کراچی میں وفات پائی اورمحمود آباد کے قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔

UP