Dr. Nabi Bakhsh Khan Baloch
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ

ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ

پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور متعدد کتابوں کے مصنف ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ ایک روایت کے مطابق 16 دسمبر 1917ء کو اور دوسری روایت کے مطابق مارچ 1919 میں گوٹھ جعفر خان لغاری  ضلع سانگھڑ میں پیدا ہوئے تھے۔ کراچی، جوناگڑھ اور علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی۔ کولمبیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا اور سندھ یونیورسٹی سے بطور پروفیسر وابستہ ہوئے۔ سندھ یونیورسٹی اور بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی  کے وائس چانسلر اور قومی ہجرہ کونسل اور سندھی لینگویج اتھارٹی کے سربراہ رہے۔ متعدد کتابوں کے مصنف تھے۔ 14 اگست 1979ء کو حکومت پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا تھا ۔ ڈاکٹر نبی بخش خان بلوچ کا انتقال 6 اپریل 2011ء کو حیدرآباد میں ہوا۔
 

UP