1995-08-14
1804 Views
یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست 1995ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آزادی کے مجاہد سیریز میں دومزید ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن پرمولانا شوکت علی اور چوہدری غلام عباس کے خوب صورت اسکیچز شائع کئے گئے تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپیہ تھی۔