2003-08-14
1641 Views
یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست2003ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحریک پاکستان کے مجاہد سیریز کے تین مزید ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پرمولانا عبدالستار خان نیازی، محمد اسماعیل ذبیح اور محمد یوسف خٹک کے خوب صورت پورٹریٹس شائع کئے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پراردو میں تحریک پاکستان کے مجاہد کے الفاظ اور انگریزی میں تینوں مجاہدین کے نام اور ان کے سنین پیدائش و وفات درج تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت دو روپے تھی۔