پاکستان بحریہ کی آب دوز فوج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

یکم جون 2014ء کو پاکستان بحریہ کی آب دوز فوج کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس کی مالیت دس روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پراس آب دوز کی تصویر اور پاکستان کا پرچم شائع کیا گیا تھا اور انگریزی میں GOLDEN JUBILEE PAKISTAN NAVY SUBMARINE FORCE کے الفاظ تحریر کیے گئے تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔

UP