1994-08-14


یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست 1994ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آزادی کے مجاہد سیریز میں 8 مزید ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن پر نواب محسن الملک، سر شاہ نوازبھٹو، نواب وقار الملک، سر شیخ عبدالقادر، پیر الٰہی بخش، ڈاکٹر سر ضیاالدین احمد، جام میر غلام قادر خان اور سردار اورنگ زیب خان کے خوب صورت اسکیچز شائع کئے گئے تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپیہ تھی۔