2000-08-14
1733 Views
آزادی کی تریپن ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14اگست 2000ء کو قیام پاکستان کی تریپن ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے چار یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ہر ایک کی مالیت پانچ روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر جمی انجینئر کی ایک پینٹنگ شائع کی گئی تھی اور اُردو میں ’’سرفروشانِ تحریک پاکستان‘‘ کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن بھی جمی انجینئر نے تیار کیا تھا۔