1968-08-14
1657 Views
صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ شوکت عثمان
شوکت عثمان
بنگلا زبان کے ایک معروف فکشن رائٹر شوکت عثمان کا اصل نام شیخ عزیز الرحمان تھا۔ 2 جنوری 1917ء کو مغربی بنگال میں ہگلی کے مقام پرپیدا ہوئے۔ کلکتہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تھے۔ قیام پاکستان کے بعد مشرقی پاکستان میں مقیم ہوئے۔
شوکت عثمان بنگالی زبان کے نامور ادیبوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ، افسانہ ، ناول، طنزومزاح اور بچوں کے ادب کے شعبوں میں شاہکار تحریریں تخلیق کیں۔ شوکت عثمان نے 1966 میں آدم جی ایوارڈ حاصل کیا اور 14 اگست 1968ء کو انہیں حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا۔ حکومت بنگلہ دیش نے بھی انھیں کئی اعلیٰ اعزازات عطا کیے۔
شوکت عثمان کا انتقال 14 مئی 1998 کو ڈھاکا میں ہوا۔