2001-08-14
1921 Views
قائد اعظم کے سال کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
قائد اعظم کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے حوالے سے 2001ء کو قائد اعظم کا سال قرار دیا گیا تھا۔ اس موقع پر 14اگست 2001ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیاجس کی مالیت چار روپے تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرقائد اعظم کاایک خوب صورت پورٹریٹ بنا تھا اور انگریزی میں QUAID YEAR 2001 125th BIRTH ANNIVERSARY OF QUAID E AZAM MOHAMMAD ALI JINNAH 1876-2001 کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔