Opening of Pakistan Steel
پاکستان اسٹیل کے افتتاح کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

پاکستان اسٹیل اپنی نوعیت کا واحد اور سب سے بڑا ادارہ ہے جو پاکستان میں انجینئرنگ کی صنعت کو ایک پائیدار اور مستحکم بنیاد فراہم کرتا ہے۔ پاکستان اسٹیل کا قیام سوویت یونین کے فنی تعاون سے عمل میں آیا تھا اور اس سلسلے میں بنیادی معاہدے پر 22 جنوری 1971ء کو دستخط ہوئے تھے۔ 30 دسمبر 1973ء کو وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس ادارہ کا سنگ بنیاد رکھا اور گیارہ سال کی شب و روز محنت کے بعد اس منصوبے کی تعمیر مکمل ہونے پر 15 جنوری 1985ء کو صدر ضیاء الحق نے  اس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ۔
اس موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 60پیسے اور ایک روپے مالیت کے دو خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری  کیے جن پرپاکستان اسٹیل کی بھٹی کی تصویریں اور پاکستان اسٹیل کا لوگو چھاپا گیا تھا  اور  INAUGRATION PAKISTAN STEEL کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں میں 60 پیسے مالیت کا ڈاک ٹکٹ ایم اے منور نے جبکہ ایک روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جبیں سلطانہ نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP