1982-08-14
1664 Views
آزادی کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14، اگست 1982ء کو قیام پاکستان کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔40پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کا پرچم جبکہ 85پیسے مالیت کے یادگاری ڈاک ٹکٹ پرپاکستان کانقشہ بنا تھا ۔ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں یوم آزادی 14اگست 1947ء اور انگریزی میں ANNIVERSARY OF INDEPENDENCEکے الفاظ تحریر تھے اور ان کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے اخلاق احمدنے تیارکیا تھا۔