گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے قیام کی سوویں سالگرہ پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

14اگست1997ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد کے قیام کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر اس کالج کی عمارت کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پرانگریزی میں 1997-1897 GOVERNMENT COLLEGE FAISALABAD کے الفاظ تحریر تھے۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت پانچ روپے تھی اور اسے فیضی امیر صدیقی نے ڈیزائن کیا تھا۔۔

UP