1991-08-14
1789 Views
یوم آزادی کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرا
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 اگست 1991ء کو یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے آزادی کے مجاہد سیریز میں 9 مزید ڈاک ٹکٹ جاری کئے جن پر مولانا ظفر علی خان، مولانا محمد علی جوہر، چوہدری خلیق الزماں، حمید نظامی، بیگم رعنا لیاقت علی خان، مرزا ابوالحسن اصفہانی، راجہ غضنفر علی خان، ملک برکت علی اور میر جعفر خان جمالی کے خوب صورت اسکیچز شائع کئے گئے تھے۔ یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور کے پروفیسر سعید اختر نے ڈیزائن کئے تھے اور ان میں سے ہر ایک کی مالیت ایک روپے تھی۔