1985-12-14
نو آبادیاتی ممالک اوران کے عوام کو آزادی کے چارٹر کی منظوری کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14 دسمبر 1985ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے نوآبادیاتی ممالک اوران کے عوام کو آزادی کا چارٹر عطا کیے جانے کی پچیسویں سال گرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ اس ڈاک ٹکٹ کی مالیت 60پیسے تھی اور اس پر کرئہ ارض کے نقشے کے نیچے انگریزی میں 25TH ANNIVERSARY OF UNITED NATIONS GENERAL ASSEMBLY'S DECLARATION ON THE GRANTING OF INDEPENDENCE TO COLONIAL COUNTRIES AND PEOPLES کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ جناب عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا۔






