1988-08-14
1996 Views
آزادی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ
پاکستان کے ڈاک ٹکٹ
14اگست 1988ء کو قیام پاکستان کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن کی مالیت 80پیسے اورچار روپے تھی۔ ایک ٹکٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ اور دوسرے ڈاک ٹکٹ پر قائد اعظم کی ایک تقریر کا اقتباس شائع کیا گیا تھا۔ ان دونوں ڈاک ٹکٹوں پر اردو میں جشن آزادی اور انگریزی میں INDEPENDENCE DAY 14th AUGUST 1988کے الفاظ بھی طبع کیے گئے تھے اور ان کا ڈیزائن عادل صلاح الدین نے تیار کیا تھا۔