صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ ذیشان عباسی
ذیشان عباسی
پاکستان کی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی 12 جولائی 1982ء کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ 2000ء میں ان کے بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز ہوا۔ لیفٹ آرم فاسٹ بائولر اور رائٹ ہینڈڈ بیٹسمین ہیں۔ اب تک 22 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں اور 2 ٹی ٹوئینٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں 14 اگست 2013ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔






