علی عباس جلال پوری
٭7 دسمبر 1997ء کو فلسفہ کے ممتاز استاد، مؤرخ، نقاد، دانشور اور مترجم پروفیسر سید علی عباس جلال پوری وفات پاگئے۔
علی عباس جلال پوری 1914ء میں جلال پور شریف ضلع جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اردو، فلسفہ اور فارسی میں ایم اے کی ڈگریاں طلائی تمغوں کے ساتھ حاصل کیں اور تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔
علی عباس جلال پوری کا شمار پاکستان کے ان اکابر اہل فلسفہ اور فارسی میں ہوتا تھا جو قدیم و جدید، فلسفے پر عبور رکھتے تھے۔ ان کی معروف تصانیف میں روح عصر، روایات فلسفہ، مقامات وارث شاہ، عام فکری مغالطے، وحدت الوجودتے پنجابی شاعری، تاریخ کا نیا موڑ، کائنات اور انسان، روایات تمدن قدیم، خردنامہ جلال پوری، مقالات جلال پوری، جنسیاتی مطالعے، رسوم اقوام اور اقبال کا علم کلام کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ جلال پور شریف ضلع جہلم میں آسودۂ خاک ہیں۔