Save Mohenjodaro
موہن جو ڈارو کے آثار قدیمہ کے تحفظ کی عالمی مہم پر ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

31 دسمبر  1984ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے موہن جو ڈاروکے آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے  یونیسکو کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے سلسلے میں دو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن میں سے ہر ایک کی مالیت دو روپے تھی۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر موہن جوڈارو کی کھدائی سے برآمد ہونے والی ایک مہر اور ایک مجسمے کی تصاویر بنی تھیں اور SAVE MOENJODARO کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے آرٹسٹ  عادل صلاح الدین اور ایم اے منورنے ڈیزائن کیے تھے۔

UP