2005-01-03
3012 Views
پاکستان کی بلند ترین عمارت کا افتتاح
پاکستان کی بلند ترین عمارت
٭3 جنوری 2005ء کو وزیراعظم شوکت عزیز نے کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان کی بلند ترین عمارت ایم سی بی ٹاور کا افتتاح کیا۔ ایم اسی بی ٹاور کی کل بلندی 116 میٹر ہے اور یہ 3 بیسمنٹ اور 29 منزلوں پر مشتمل ہے۔ ایم سی بی ٹاور کا پلاٹ ایریا2500 مربع گز ہے جبکہ اس کا کورڈ ایریا 21285 مربع میٹر ہے۔ایم سی بی ٹاور کی تعمیر کا آغاز 2000ء میں ہوا تھا اور اس کے آرکیٹیکٹ ارشد شاہد عبداللہ تھے۔ایم سی بی ٹاور کی تعمیر سے قبل پاکستان کی بلند ترین عمارت ہونے کا اعزاز حبیب بنک پلازہ کے پاس تھا جس کی تعمیر 1971ء میں مکمل ہوئی تھی۔