1992-12-06
3154 Views
بابری مسجد
٭6 دسمبر 1992ء کو اترپردیش (بھارت) کے شہر اجودھیا میں لاکھوں انتہا پسند ہندوئوں نے مغل دور کی یادگار بابری مسجد پر یلغار کردی۔ چند گھنٹوں کے اندر انہوں نے مسجد کو ملبے کا ڈھیر بنادیا اور اس ملبے پر راتوں رات ایک مندر تعمیر کرلیا۔
بابری مسجد 1527ء میں پہلے مغل بادشاہ...
2005-01-03
2968 Views
پاکستان کی بلند ترین عمارت
٭3 جنوری 2005ء کو وزیراعظم شوکت عزیز نے کراچی کی آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان کی بلند ترین عمارت ایم سی بی ٹاور کا افتتاح کیا۔ ایم اسی بی ٹاور کی کل بلندی 116 میٹر ہے اور یہ 3 بیسمنٹ اور 29 منزلوں پر مشتمل ہے۔ ایم سی بی ٹاور کا پلاٹ ایریا2500 مربع گز...
1971-01-15
3868 Views
مزار قائد اعظم
٭15 جنوری 1971ء کو قائد اعظم کے مزار کی تعمیر پایۂ تکمیل کو پہنچ گئی۔ اس موقع پر صدر مملکت جنرل آغا محمد یحییٰ خان نے قائد اعظم کی ہمشیرہ محترمہ شیریں بائی کے ہمراہ قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی جہاں ان کا استقبال پرنسپل اسٹاف آفیسر اور قائد اعظم میموریل بورڈ کے...
1971-02-16
3772 Views
شاہراہ قراقرم
٭16 فروری 1971ء کو پاکستان کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالحمید خان نے بلتت (ہنزہ) میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شاہراہ قراقرم کا افتتاح کیا۔ یہ شاہراہ مغربی پاکستان کے انتہائی شمالی علاقوں ہنزہ اور گلگت کو عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر...
1960-02-24
4819 Views
اسلام آباد
٭1959ء میں لیفٹیننٹ جنرل آغا محمد یحییٰ خان کی سربراہی میں قائم ہونے والا ایک کمیشن پاکستان کے دارالحکومت کے طور پر کراچی کو ناموزوں قرار دے چکا تھا اور اعلان کرچکا تھا کہ پاکستان کا نیا دارالحکومت راولپنڈی کے نزدیک پوٹھوہار کے علاقے میں مارگلہ پہاڑی کے دامن میں...
1958-02-26
3515 Views
کوٹ ڈیجی
٭26 فروری 1958ء کو ضلع خیرپور میں خیرپور میرس سے پندرہ میل کے فاصلے پر کوٹ ڈیجی کے مقام پر ایک ایسی قدیم تہذیب کے آثار دریافت ہوئے جو موئن جودڑو کی تہذیب سے بھی پرانے تھے۔ یہ دریافت شدہ آثار 600 فٹ طویل اور 400 فٹ عریض رقبے پر پھیلے ہوئے تھے۔ یہ علاقہ دو حصوں میں منقسم تھا۔...
2004-05-25
5249 Views
شکر پڑیاں
٭25 مئی 2004ء کو صدر جنرل پرویز مشرف نے اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے مقام پر قومی یادگار کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ یادگار ان محسنوں کے نام سے منسوب کی گئی ہے جنہوں نے جدوجہد آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر صدر جنرل پرویز مشرف نے کہاکہ ہم اپنے محسنوں...
1986-05-28
2802 Views
پارلیمنٹ ہائوس
٭28 مئی 1986ء کو وزیراعظم محمد خان جونیجو نے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کی پرشکوہ عمارت کا افتتاح کیا۔
پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت کا ڈیزائن امریکہ کے ممتاز آرکیٹیکٹ ایڈورڈ ڈیورل اسٹون نے تیار کیا تھا جو اس سے پہلے پاکستان کی کئی اور اہم عمارتوں کے ڈیزائن تیار...
1977-06-05
3983 Views
آثار قدیمہ
٭5 جون 1977ء کو فرانس کے ماہرین آثار قدیمہ نے بلوچستان میں درہ بولان کے دامن میں مہر گڑھ کی مقام پر 3000 سے 7000 برس قبل مسیح کے آثار کی دریافتگی کا اعلان کیا۔ ان کے اس کے اعلان کے مطابق مہر گڑھ کی تہذیب موئن جودڑو اور ہڑپہ کی تہذیب سے بھی 4000 سال پرانی تھی۔
ان ماہرین آثار...
1960-06-17
3526 Views
جنوبی ایشیا کی قدیم ترین مسجد
٭17 جون 1960ء کو جب ماہرین آثار قدیمہ کی زیر نگرانی‘ کراچی سے 37 میل دور بھنبھور کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کا کام جاری تھا‘ ایک مسجد کے آثار برآمد ہوئے۔ اس مسجد کے ساتھ ہی کچھ کتبے بھی برآمد ہوئے جن پر خط کوفی میں تحریر کی گئی ایک عبارت کے...
1967-06-21
2643 Views
اسلام آباد یونیورسٹی
٭12 ربیع الاوّل 1387ھ مطابق 21 جون 1967ء کو صدر پاکستان فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔
1971ء تک اس یونیورسٹی کی تعمیر کا کام جاری رہا تاہم اس دوران یونیورسٹی کی تعلیم کا سلسلہ راولپنڈی میں سیٹلائٹ...
1948-07-01
4334 Views
اسٹیٹ بنک آف پاکستان
٭پاکستان کو اپنے قیام کے فوراً بعد جن بے شمار انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ان میں سے ایک بنکاری کا مسئلہ بھی تھا۔ ابتدا میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ چونکہ نیا ملک فوری طورپر اپنے قومی بنک کا قیام عمل میں نہیں لاسکتا اس لیے ایک سال چار ماہ تک (30 دسمبر 1948ء...
1967-07-26
11034 Views
مینار پاکستان
٭مینار پاکستان‘ ایک عظیم قومی شاہکار ہے‘ یوں لگتا ہے کہ ہماری تاریخ کا وہ یادگار لمحہ اس مینار کی شکل میں مجسم ہوگیا ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے استبداد کے طویل سیاہ دور کے بعد ایک علیحدہ مسلم ریاست کو اپنی واحد منزل قرار دیا تھا۔
یہ مینار لاہور میں...
1978-07-30
4285 Views
زیارت ریذیڈنسی
٭30 جولائی 1978ء کو حکومت پاکستان نے زیارت (بلوچستان) کی اس ریذیڈنسی کا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام بسر کئے تھے نام تبدیل کرکے ’’قائداعظم ریذیڈنسی‘‘ رکھ دیا۔
زیارت کوئٹہ سے ایک سو بائیس کلو میٹر کے فاصلے پر...
1958-09-08
2852 Views
گوادر
٭8 ستمبر 1958ء کو گوادر پاکستان کا حصہ بن گیا۔ تاریخ کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ اس شہر پر 1581ء میں پرتگیزیوں نے قبضہ کیا تھا۔ سترہویں صدی کے اوائل میں اس شہر پر گچکی بلوچوں کا قبضہ ہوا۔ 1736ء میں انہوں نے گوادر کو ایران کے نادر شاہ کے حوالے کردیا۔ تین سال بعد پھر گچکی قبیلہ...
1962-09-23
4367 Views
پاکستان کی قدیم ترین مسجد
٭23 ستمبر 1962ء کو بھمبھور میں پاکستان کی پہلی مسجد کے آثار کی برآمدگی مکمل ہوئی۔
17 جون 1960ء کو جب ماہرین آثار قدیمہ کی زیر نگرانی‘ کراچی سے 37 میل دور بھنبھور کے مقام پر آثار قدیمہ کی کھدائی کا کام جاری تھا‘ ایک مسجد کے آثار برآمد ہوئے۔ اس مسجد کے...
1976-10-12
12586 Views
فیصل مسجد اسلام آباد
٭1959ء میں جب اسلام آباد کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو ان منصوبہ سازوں کے ذہن میں ایک ایسی مسجد کا خاکہ بھی تھا، جو پرشکوہ بھی ہو، پر جمال بھی ہو اور اس جدید ترین شہر کی شناخت اور پہچان بھی ہو۔ اسلام آباد کا شہر آہستہ آہستہ بستا رہا اور جب 1966ء میں سعودی عرب...
2000-10-28
3236 Views
فوڈ اسٹریٹ
٭پاکستان کی پہلی فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح28 اکتوبر 2000ء کو ہواتھا۔ یہ فوڈ اسٹریٹ لاہور کے مشہور محلے گوالمنڈی میں چیمبر لین روڈ پر قائم کی گئی تھی۔ اس سڑک پر کھانے پینے کے مختلف چھوٹے بڑے ریسٹورنٹ مدتوں سے قائم تھے جنہیں نیشنل کالج آف آرٹس کے طلبہ اور اساتذہ نے مل...
1986-06-02
12586 Views
فیصل مسجد اسلام آباد
٭1959ء میں جب اسلام آباد کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو ان منصوبہ سازوں کے ذہن میں ایک ایسی مسجد کا خاکہ بھی تھا، جو پرشکوہ بھی ہو، پر جمال بھی ہو اور اس جدید ترین شہر کی شناخت اور پہچان بھی ہو۔ اسلام آباد کا شہر آہستہ آہستہ بستا رہا اور جب 1966ء میں سعودی عرب...