1977-06-05
3987 Views
بلوچستان میں مہر گڑھ کے مقام پرآثار قدیمہ برآمد ہوئے
آثار قدیمہ
٭5 جون 1977ء کو فرانس کے ماہرین آثار قدیمہ نے بلوچستان میں درہ بولان کے دامن میں مہر گڑھ کی مقام پر 3000 سے 7000 برس قبل مسیح کے آثار کی دریافتگی کا اعلان کیا۔ ان کے اس کے اعلان کے مطابق مہر گڑھ کی تہذیب موئن جودڑو اور ہڑپہ کی تہذیب سے بھی 4000 سال پرانی تھی۔
ان ماہرین آثار قدیمہ کی تحقیق کے مطابق مہر گڑھ کے لوگ مٹی کے بنے ہوئے گھروں میں رہتے تھے۔ وہ مویشی پالتے تھے، مکئی اور گندم کی کاشت کرتے تھے اور دھات اور مٹی کے بنے ہوئے برتن بھی استعمال کرتے تھے۔