Construction of Shahrah e Quraqurm
شاہراہ قراقرم کی تعمیر کا آغاز

شاہراہ قراقرم

٭16 فروری 1971ء کو پاکستان کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالحمید خان نے بلتت (ہنزہ) میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شاہراہ قراقرم کا افتتاح کیا۔ یہ شاہراہ مغربی پاکستان کے انتہائی شمالی علاقوں ہنزہ اور گلگت کو عوامی جمہوریہ چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر سے ملاتی ہے۔
شاہراہ قراقرم اس قدیم شاہراہ ریشم کی جگہ تعمیر ہوئی ہے جہاں سے پرانے زمانے میں ہندوستان سے چین کو جانے والے تجارتی قافلے گزرا کرتے تھے۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ شاہراہ بند ہوگئی مگر اب چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دوستانہ اور تجارتی روابط کے پیش نظر اس شاہراہ کو ازسرنو تعمیر کیا گیا اور اسے شاہراہ قراقرم کا نام دیا گیا۔
شاہراہ قراقرم کے افتتاح کے موقع پر چین کے وزیر مواصلات مسٹر یانگ چیہہ اور پاکستان کی بری فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالحمید خان نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستاویزات پر بھی دستخط کیے۔
 

UP