Yatching
نئی دہلی میں ایشیائی کھیلوں میں کشتی رانی کے شعبے میں فتوحات کے یادگاری ڈاک ٹکٹ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1982ء میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں نویں ایشیائی کھیلوں کا انعقاد ہوا۔ ان ایشیائی کھیلوں میں پاکستان نے گیارہ تمغے جیتے جن میں تین طلائی، تین نقرئی اور پانچ کانسی کے تمغے شامل تھے۔پاکستان نے جن کھیلوں میں طلائی تمغے جیتے ان میں ہاکی اور کشتی رانی شامل تھے۔ کشتی رانی میں پاکستان نے دو طلائی تمغے جیتے جن میں سے ایک طلائی تمغہ بہرام آواری اور ان کی بیوی گوشپی آواری نے انٹرپرائز کے شعبہ میں جیتا جبکہ دوسرا طلائی تمغہ کیپٹن خالد اختر نے او کے ڈنگھی کے شعبہ میں جیتا۔
کشتی رانی کے مقابلوں میں پاکستان کی اس کامیابی کو منانے کے لیے پاکستان کے محکمہ ڈاک نے 31دسمبر 1983ء کو 60، 60 پیسے مالیت کے دو ڈاک ٹکٹ جاری کیے جن پر کشتیوں کی تصاویر بنی تھیں۔ اورIX  ASIAN GAMES DELHI 1982  کے الفاظ تحریر تھے اور ایشیائی کھیلوں کا لوگو بنا تھا۔ ان میں سے ایک ڈاک ٹکٹ پر ENTERPRISE اور دوسرے پرOK  DINGHY کے الفاظ بھی تحریر  کیے گئے تھے ۔
یہ خوبصورت ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی کارپوریشن کی ڈیزانر محترمہ جبیں سلطانہ نے ڈیزائن کیے تھے۔

UP