100th DEATH ANNIVERSARY MOULANA ALTAF HUSSAIN HALI
خواجہ الطاف حسین حالیؔ کی سو ویں برسی پر یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

31دسمبر 2014ء کو اُردو کے نامور شاعر خواجہ الطاف حسین حالیؔ کی سو ویں برسی کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جن پر خواجہ الطاف حسین حالیؔ کی تصویر شائع کی گئی تھی۔ اس ڈاک ٹکٹ پر اُردو میں خواجہ الطاف حسین حالیؔ کا ایک مشہور شعر ہے:

جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اب ٹھہرتی ہے دیکھیے جاکر نظر کہاں

اورانگریزی میں 100th DEATH ANNIVERSARY MOULANA ALTAF HUSSAIN HALI کے الفاظ تحریر تھے۔ یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی مالیت آٹھ روپے تھی۔

UP