Pakistan Hockey Team, The World Champions
پاکستان کی فاتح ہاکی ٹیم کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

اکتوبر 1971ء میں اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والا پہلا عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت کر پاکستان نے ہاکی کا گرینڈ سلام حاصل کرلیا کیونکہ اولمپکس اور ایشیائی کھیلوں میں ہاکی کے ٹائٹل پہلے ہی اس کے پاس تھے۔
پاکستان کے اس منفرد اعزاز پرپاکستان کے محکمہ ڈاک نے 31 دسمبر 1971ء کو 20پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا جس پر پاکستان ہاکی ٹیم کا لوگو بنا تھا اور World Hockey Champions (Barcelona 1971)کے الفاط تحریر کیے گئے تھے۔   یہ ڈاک ٹکٹ پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر فضل کریم نے ڈیزائن کیا تھا۔

UP