2009-12-06
4826 Views
سہیل عباس ٭6 دسمبر 2009ء کو پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس نے ارجنیٹنا میں منعقد ہونے والے چیمپئنز چیلنج ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ، جو ان کا 318واں بین الاقوامی میچ تھا،کینیڈا کے خلاف اپنے کیریئر کا 300 واں گول اسکور کیا اور یوں وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے...
1990-11-16
2712 Views
بے نظیر بھٹو اور امیر احمد نواز بگٹی کا عالمی ریکارڈ گنیز بک آف ریکارڈز کے 1991ء کے ایڈیشن میں پاکستان کی وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹوکے حوالے سے ایک ریکارڈشائع ہوا تھا جس کے مطابق جب وہ 2 دسمبر 1988ء کو پاکستان کی وزیراعظم بنیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر خاتون وزیراعظم...
2003-01-01
2667 Views
شیخ ظفر اقبال جنوری 2003ء میں جب گنیز بک آف ریکارڈ کا نیا ایڈیشن اشاعت پذیر ہوا تو اس میں گوجرانوالہ (پاکستان) میں مقیم ایک کاریگر شیخ ظفر اقبال کا ذکر بھی موجود تھا جو دنیا کا سب سے بڑے تالے (سیکیورٹی لاک) کے مالک تھے۔ اسٹیل سے بنے ہوئے اس تالے کی پیمائش 67.3X39.6X12.4 سینٹی میٹر...
1987-10-17
2740 Views
حکیم سید ارشاد 17 اکتوبر 1987ء کو پاکستان کے ایک ماہر تعلیم حکیم سید ارشاد گجرات میں وفات پاگئے۔ حکیم سید ارشاد کی وجہ شہرت یہ ہے کہ انہوں نے 1947ء سے 1987ء کے دوران مختلف سماجی اور قومی مسائل پر سینکڑوں مراسلات، قومی اخبارات کے مدیران کے نام تحریر کئے جن میں سے 602 خطوط پاکستان...
1953-03-23
11407 Views
جسٹس محمد الیاس گنیز بک آف ریکارڈز نے اپنے 1991ء کے ایڈیشن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک جج جسٹس محمد الیاس کا نام دنیا کے کم عمر ترین سول جج کی حیثیت سے اپنی کتاب کی زینت بنایا۔ جسٹس محمد الیاس یکم اکتوبر 1931ء کو گجرات کے ایک گائوں چک فاضل میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں انہوں...
2001-01-01
2300 Views
نصرت فتح علی خان 2001ء میں گنیز بک آف ریکارڈز کے تازہ ایڈیشن میں پاکستان کے نامور قوال نصرت فتح علی خان کا ذکر بھی موجود تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں قوالی کے 125 البم ریکارڈ کروائے جو دنیا میں قوالی کی ریکارڈنگ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا...
2003-12-31
2718 Views
ورلڈ ریکارڈ 31 دسمبر 2003ء کو سیرینا ہوٹل، فیصل آباد میں 48 افراد نے 8154 شمعیں جلاکر مشہور دواساز کمپنی سینڈوز کا لوگو بنایا۔ گنیز بک کے مطابق یہ ایک وقت میں سب سے زیادہ شمعیں جلانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
2003-02-22
2394 Views
شعیب اختر 22 فروری 2003ء کو عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جو انگلستان کے خلاف کھیلا جارہا تھا پاکستان کے شعیب اختر نے اپنے دوسرے اوور میں نک نائٹ کو 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ (100.23میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے بائولنگ کرواکر دنیا میں سب سے تیز رفتار بائولر ہونے اعزاز حاصل کرلیا۔...
2004-05-26
2929 Views
ظفر گل 26مئی 2004ء کو پاکستان کے ایک شہری ظفر گل نے لاہورمیں اپنے کان سے بندھے ہوئے ایک کلمپ کے ذریعے 51.7کلوگرام (113 پائونڈ 15 اونس) وزن اٹھانے کا مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرہ سات سیکنڈ تک جاری رہا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز (2006ء ایڈیشن) کے مطابق یہ دنیا میں کان کے ذریعے اٹھائے جانے والے سب...
1949-11-11
4078 Views
ورلڈ ریکارڈ 11 نومبر 1949ء کو کراچی کے نزدیک واقع جزیرے باباآئی لینڈ سے ایک وہیل مچھلی پکڑی گئی جو 41.5 فٹ لمبی 23 فٹ موٹی تھی۔ اس وہیل مچھلی کا وزن 15 اور 21 ٹن کے درمیان تھا۔ گنیز بک آف ریکارڈ کے 1988ء کے ایڈیشن کے مطابق یہ آج تک دنیا میں پکڑی جانے والی سب سے بڑی وہیل مچھلی تھی۔
2006-11-11
2321 Views
دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال 11 نومبر 2006ء کو دوہا بنک قطر نے دوہا میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کی نمائش کا آغاز کیا۔ یہ فٹ بال پاکستان کے ایک ادارے وژن ٹیکنالوجیز نے میکرو مینجمنٹ سسٹمز کے اہتمام میں تیار کروائی تھی۔ اس فٹ بال کا قطر 29.77 فٹ،...
2003-06-11
2497 Views
سرجن ریاض احمد کھوکھر گینز بک آف ریکارڈز کے 2006ء کے ایڈیشن کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اپنڈکس نکالنے کا آپریشن 11 جون 2003ء کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)اسلام آباد میں ہوا تھا۔ یہ اپنڈکس ایک 55 سالہ شخص محمد خان کے جسم سے نکالا گیا تھا۔ اس کی لمبائی 23.5 سینٹی میٹر...
2004-10-22
3335 Views
قرآن مجید ٭22 اکتوبر 2004ء کو گنیز بک آف ریکارڈز کے منتظمین نے اعلان کیا کہ انہوں نے جدہ میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر ، ڈاکٹر محمد سعید فضل کریم بیبانی کا یہ دعویٰ تسلیم کرلیا ہے کہ وہ دنیا میں قرآن مجید کے سب سے چھوٹے نسخے کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر محمد سعید فضل کریم بیبانی قرآن پاک...
2002-06-22
2249 Views
ورلڈ ریکارڈ 22 جون 2002ء کو لیور برادرز کراچی نے لپٹن یلو لیبل کا ایک 10 فٹ 5 انچ لمبا اور 7 فٹ 3 انچ چوڑا ٹی بیگ تیار کیا جس کا وزن 8.9 کلو گرام تھا۔ اس ٹی بیگ کے دھاگے کی لمبائی 14 فٹ تھی۔ یہ ٹی بیگ اصل فلٹر پیپر سے تیار کیا گیا تھااور اس میں 7کلو گرام چائے کی پتی موجود تھی۔ اس ٹی بیگ سے...
2008-06-24
2372 Views
گردے کی پتھری 24 جون 2008ء کو چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ کے نیفرو یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں کیے گئے ایک آپریشن میں وزیر محمدجاگیرانی نامی ایک مریض کے گردے سے 620 گرام (21.87 اونس) وزنی پتھری برامد ہوئی۔ یہ آپریشن ڈاکٹر جی شبیر عمران اکبر اربانی اور ڈاکٹر ملک حسین جلبانی نے...
2009-07-15
2036 Views
عالمی ریکارڈ 15جولائی 2009ء کو پاکستان میں ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر قائم تاریخی شہر کیٹی بندر کے ساحل پر ایک دن میں تمر کے 541176 پودے لگا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔ شجر کاری کی اس مہم کا اہتمام وفاقی وزارت ماحولیات نے کیا تھا۔ اس مہم میں 400 تربیت یافتہ مقامی رضاکاروں...
1995-01-01
1858 Views
عالمی ریکارڈ لاہور میں مقیم ڈاکٹر محمد مستنصر نے دنیا میں سب سے زیادہ چسنیاں (Dummies) جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اس مجموعے کا آغاز 1995ء میں کیا تھا اور وہ اب تک 1994 چسنیاں جمع کرچکے ہیں۔ ان کے مجموعے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان میں ہر چسنی ایک علیحدہ بچے سے...
2008-01-03
1939 Views
عالمی ریکارڈ 3جنوری 2008ء کو کراچی میں اپریل پاکستان کے اہتمام میں دنیا کے سب سے بڑے کرتے کی نمائش کا آغاز ہوا۔ اس کُرتے کی لمبائی 101فٹ اور چوڑائی 59فٹ 3انچ تھی جبکہ آستین کی طوالت 57فٹ تھی۔ اس کُرتے کو دیپک پروانی نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی سلائی کے لیے گل احمد فیبرکس نے 800گز...
1998-11-19
2544 Views
مسعود جان ٭19 نومبر 1998ء کو بھارت میں کھیلے جانے والے نابینائوں کے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھلاڑی مسعود جان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 262 رنز اسکور کئے جو نابینائوں کے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا انفرادی اسکور تھا۔ مسعود جان پشاور کے رہنے والے ہیں۔
2010-12-15
2338 Views
پاکستانی طالبات کا عالمی ریکارڈ 15 دسمبر 2010ء کو کریک کلب کراچی میں 5 فٹ سے زیادہ قامت رکھنے والی 19 پاکستانی طالبات نے ایک اسمارٹ کار میں بیک وقت سوار ہوکر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جہاں 25 جنوری 2010ء کو سڈنی میں کلائمب فٹ بال ٹیم کے...
2010-12-24
2503 Views
چاندی کی انگوٹھی 24 دسمبر 2010ء کو گنیز بک آف ریکارڈز نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد امین سلیم کی تیار کردہ ایک چاندی کی انگوٹھی کو دنیا کی سب سے بڑی چاندی کی انگوٹھی تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ چاندی کی اس انگوٹھی کا وزن 71.68کلو گرام (158.03 پائونڈ) اور اندرونی قطر 85 سینٹی میٹر (2...
2004-03-16
2624 Views
کرن بلوچ ٭16 مارچ 2004ء کو پاکستان سے تعلق رکھنے والی کرن بلوچ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے 242 رنز اسکور کئے جو آج بھی ویمن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کا عالمی ریکارڈ ہے۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی کپتان شازیہ خان نے مجموعی طور پر 13 وکٹیں بھی حاصل...
1998-07-02
6470 Views
محمد عالم چنا کی وفات 1981ء میں گنیزبک آف ورلڈریکارڈز نے پاکستان کے محمد عالم چنا کو دنیاکا سب سے طویل القامت شخص تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ محمد عالم چنا 1956ء میں سندھ کے تاریخی شہر سہون کے گائوں بچل چنہ میں پیدا ہوئے تھے۔ بچپن ہی سے ان کا قد عام انسانوں کے مقابلے میں غیر معمولی...
1996-10-04
3308 Views
شاہد آفریدی ٭4 اکتوبر 1996ء کو نیروبی میں چار قومی ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان کے 16 سالہ آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے 37 گیندوں پر 102 رنز اسکور کرکے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کے اس اسکور میں گیارہ...
2004-10-08
3102 Views
سہیل عباس ٭8 اکتوبر 2004ء کو پاکستان کے ہاکی کے نامور کھلاڑی سہیل عباس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والی 8 میچوں کی سیریز کے 7 ویں میچ میں جوامرتسر میں میں کھیلا گیا تھا، اپنے بین الاقوامی ہاکی کیریئر کا 268 واں گول اسکور کرکے ہالینڈ کے معروف کھلاڑی پال لٹجن کا 267 گول...
1931-10-01
11387 Views
جسٹس محمد الیاس گنیز بک آف ریکارڈز نے اپنے 1991ء کے ایڈیشن میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک جج جسٹس محمد الیاس کا نام دنیا کے کم عمر ترین سول جج کی حیثیت سے اپنی کتاب کی زینت بنایا۔ جسٹس محمد الیاس یکم اکتوبر 1931ء کو گجرات کے ایک گائوں چک فاضل میں پیدا ہوئے تھے۔ 1948ء میں انہوں...
1958-04-10
2357 Views
عالمی ریکارڈ 1958ء میں برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپریل کے مہینے میں Lansdowne Club میں کھیلا گیا۔ اس کے فائنل میں ہاشم خان نے، جو گزشتہ برس اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روشن سے شکست کھاگئے تھے،اپنے چھوٹے بھائی اعظم خان کو 6/9`9/7،9/6 اور 9/7 سے شکست دے کر برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ...
1983-01-01
3398 Views
عالم چنا گنیز بک کے 1983ء کے ایڈیشن کے سرورق پر عالم چنا کی تصویر شائع ہوئی، یہ واحد موقع تھا جب کسی پاکستانی کی تصویر گنیز بک کے سرورق کی زینت بنی تھی۔
1988-12-02
1921 Views
محترمہ بے نظیر بھٹو 1991ء میں دنیا بھر کے ریکارڈز کے حوالے سے معتبر ترین کتاب گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں پاکستان کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر بھی موجود تھا اور وہ اس حوالے سے کہ جب وہ 2 دسمبر 1988ء کو پاکستان کی وزیراعظم بنیں تو اس وقت ان کی عمر 35 سال 5 ماہ 10 دن تھی...
1991-06-10
3140 Views
جہانگیر خان اور جان شیر خان پاکستان کے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں جہانگیر خان اور جان شیر خان نے اسکواش کے میدان میں جو ریکارڈ قائم کیے ہیں وہ گنیز بک کے متعدد ایڈیشنوں کی زینت بن چکے ہیں۔ جہانگیر خان 5 سال تک ناقابل شکست رہنے، 10 مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتنے اور دنیا...
UP