British open Squash Tournament
ہاشم خان کی برٹش اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں ساتویں کامیابی

عالمی ریکارڈ

1958ء میں برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اپریل کے مہینے میں Lansdowne Club میں کھیلا گیا۔ اس کے فائنل میں ہاشم خان نے، جو گزشتہ برس اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں روشن سے شکست کھاگئے تھے،اپنے چھوٹے بھائی اعظم خان کو 6/9`9/7،9/6 اور 9/7 سے شکست دے کر برٹش اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں ان کی ساتویں کامیابی تھی جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ تھا۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ ہاشم خان پاکستان سے تعلق رکھنے والی پہلی شخصیت تھے، جن کا نام اس ریکارڈ کو قائم کرنے کی وجہ سے گینز بک آف ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

UP