08 August
بیونس آئرس میں ترقی پذیر ممالک کے مابین تکنیکی تعاون کی کانفرنس کے انعقاد پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

3 ستمبر1978ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے اقوام متحدہ کی جانب سے ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہونے والی ترقی پذیر ممالک کے مابین تیکنیکی تعاون کی کانفرنس کے موقع پر75پیسے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر دنیا کا نقشہ بنا تھا اور United Nations Conference on Technical Co-operation Among Developing Countries کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

UP