World Record of Sohail Abbas, Hockey Player
سہیل عباس کا عالمی ریکارڈ

سہیل عباس

٭6 دسمبر 2009ء کو پاکستان ہاکی کے مایہ ناز کھلاڑی سہیل عباس نے ارجنیٹنا میں منعقد ہونے والے چیمپئنز چیلنج ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ، جو ان کا 318واں بین الاقوامی میچ تھا،کینیڈا کے خلاف اپنے کیریئر کا 300 واں گول اسکور کیا اور یوں وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے بین الاقوامی ہاکی میں 300 گول اسکور کرنے کا سنگ میل عبور کیا۔ سہیل عباس کے ان 300 گولوں میں ایک ڈبل ہیٹ ٹرک اور 21 ہیٹ ٹرکس شامل تھیں۔
سہیل عباس سے قبل بین الاقوامی ہاکی میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز ہالینڈ کے معروف کھلاڑی پال لٹجن کے پاس تھا۔ پال لٹجن نے اپنے کیریئر میں 267 گول اسکور کیے تھے۔ سہیل عباس نے ان کا یہ ریکارڈ 8اکتوبر 2004ء کو توڑا تھا۔
سہیل عباس 9 جون 1977ء کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز 28 فروری 1998ء کو کیا تھا۔
 

UP