Maximum Planting in one day
ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ

عالمی ریکارڈ

15جولائی 2009ء کو پاکستان میں ضلع ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پر قائم تاریخی شہر کیٹی بندر کے ساحل پر ایک دن میں تمر کے 541176 پودے لگا کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔ شجر کاری کی اس مہم کا اہتمام وفاقی وزارت ماحولیات نے کیا تھا۔ اس مہم میں 400 تربیت یافتہ مقامی رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ماحولیات حمید اللہ جان آفریدی نے بتایا کہ پاکستان میں 2009ء کے سال کو ماحولیات کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔ سمندری ساحلوں اور جزیروں میں تمر کے جنگلات سمندری طوفانوں کے خاتمے میں بڑی مدد کرتے ہیں اور مچھلی کی افزائش میں نرسری کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگائے جانے کا عالمی ریکارڈ اس سے قبل بھارت کے پاس تھا جہاں جون 2009ء میں ایک دن میں 447874 پودے لگائے گئے تھے۔
شجرکاری کی اس مہم کے موقع پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے جناب عادل احمد بھی موجود تھے جنہوں نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگائے جانے کے اس نئے عالمی ریکارڈ کی تصدیق کی اور وفاقی وزیر ماحولیات کو اپنے ادارے کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔

UP