Biggest Foot Ball of the World
دوہا میں پاکستان میں تیار ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کی نمائش

دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال

11 نومبر 2006ء کو دوہا بنک قطر نے دوہا میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کی نمائش کا آغاز کیا۔ یہ فٹ بال پاکستان کے ایک ادارے وژن ٹیکنالوجیز نے میکرو مینجمنٹ سسٹمز کے اہتمام میں تیار کروائی تھی۔ اس فٹ بال کا قطر 29.77 فٹ، محیط 94.28 فٹ، حجم 15838کیوبک فٹ اور ہوا بھرے جانے کے بعد وزن 950 کلو گرام ہے۔ اس فٹ بال کی تیاری میں وہی پی وی سی آرٹیفیشل لیدر استعمال کیا گیا تھا جو ریگولر فٹ بال کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ فٹ بال 50 سے 60 کاریگروں نے تیار کیا اور اس میں جو ٹانکے لگائے گئے ان کی تعداد 20610 تھی۔
اس موقع پر گنیز بک کی ریکارڈ منیجر ایلیسنیڈرا اسٹینی میروف بھی موجود تھیں جنہوں نے تصدیق کی کہ دوہا بنک کی جانب سے نمائش کی جانے والی اور پاکستان میں تیار ہونے والی یہ فٹ بال دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال ہے۔ انہوں نے بنک کے حکام کو گنیز بک کی ادارے کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ دنیا کی سب سے بڑی فٹ بال کا یہ ریکارڈ 23 اگست 2007ء کو سوڈان میں تیار ہونے والی ایک فٹ بال نے توڑ دیا جس کا قطر 34فٹ 7 انچ(10.54میٹر) تھا۔

UP