Biggest tea bag of the world
دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ

 ورلڈ ریکارڈ

22 جون 2002ء کو لیور برادرز کراچی نے لپٹن یلو لیبل کا ایک 10 فٹ 5 انچ لمبا اور 7 فٹ 3 انچ چوڑا ٹی بیگ تیار کیا جس کا وزن 8.9 کلو گرام تھا۔ اس ٹی بیگ کے دھاگے کی لمبائی 14 فٹ تھی۔ یہ ٹی بیگ اصل فلٹر پیپر سے تیار کیا گیا تھااور اس میں 7کلو گرام چائے کی پتی موجود تھی۔ اس ٹی بیگ سے چائے کی ساڑھے تین ہزار پیالیاں تیار ہوئی تھیں۔ لیور برادرز نے اس ٹی بیگ کا مظاہرہ کراچی کے ہوٹل آواری ٹاورز میں کیا۔
2004ء میں گینز بک آف ریکارڈز نے اس ٹی بیگ کو دنیا کا سب سے بڑا ٹی بیگ تسلیم کرنے کا اعلان کیا جو غالباً آج بھی ایک ریکارڈ ہے۔

UP