19 Pakistani Students in smart car
اُنیس طالبات بیک وقت ایک سمارٹ کار میں سوار

 پاکستانی طالبات کا عالمی ریکارڈ

15 دسمبر 2010ء کو کریک کلب کراچی میں 5 فٹ سے زیادہ قامت رکھنے والی 19 پاکستانی طالبات نے ایک اسمارٹ کار میں بیک وقت سوار ہوکر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جہاں 25 جنوری 2010ء کو سڈنی میں کلائمب فٹ بال ٹیم کے 18 ارکان نے یہ کارنامہ انجام دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروایا تھا۔ یہ ریکارڈ قائم کرنے کا خیال ایک پاکستانی طالبہ ایمن سلیم کے دل میں آیا تھا۔ انہوں نے جلد ہی اپنی ہم خیال طالبات کو جمع کیااور چند ماہ کی پریکٹس کے بعد یہ ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں جن طالبات نے حصہ لیا ان کا تعلق کراچی گرامر اسکول اور سائوتھ شور اسکول سے تھا۔ ان طالبات نے جس تقریب میں یہ ریکارڈ قائم کیا اس کے مہمان خصوصی سندھ اسمبلی کے اسپیکر نثار کھوڑو تھے جبکہ وزیراعظم کے مشیر مرزا اختیار بیگ، وزیراعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی، سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم، سابق ہاکی اولمپین اصلاح الدین اور مراکش کے اعزاز قونصل جنرل مرزا اشتیاق بیگ نے منصفین کے فرائض انجام دیئے۔

UP