Fastest Bowler of the World
دنیا میں سب سے تیز رفتار بائولر ہونے اعزاز

شعیب اختر

22 فروری 2003ء کو عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جو انگلستان کے خلاف کھیلا جارہا تھا پاکستان کے شعیب اختر نے اپنے دوسرے اوور میں نک نائٹ کو 161.3 کلو میٹر فی گھنٹہ (100.23میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے بائولنگ کرواکر دنیا میں سب سے تیز رفتار بائولر ہونے اعزاز حاصل کرلیا۔ گینز بک آف ریکارڈز 2005ء کے مطابق یہ دنیا کی تیز ترین بائولنگ تھی۔ اس سے قبل اپریل 2002ء میں شعیب اختر نے لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف 161.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی تھی لیکن آئی سی سی نے پاکستان کی اسپیڈ گن کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران جو اسپیڈ گن استعمال ہورہی تھی وہ آئی سی سی سے تسلیم شدہ تھی اس لئے اس مرتبہ آئی سی سی کو شعیب اختر کو دنیا کا سب سے تیز رفتار بائولر تسلیم کرنے میں کوئی تامل نہیں ہوا۔

UP