طبی پودے سیریز کے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجرأ

پاکستان کے ڈاک ٹکٹ

1992ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے طبی پودوں کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا تھا۔ اس سیریز کا بارہواں سیٹ یکم اکتوبر 2005ء کو جاری ہوا جس پردس مختلف کھمبیوں (مشرومز) کی تصاویر کی بنی تھیں۔ پانچ پانچ روپے مالیت کے ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں پر انگریزی میںان کھمبیوں کے نام  اورMEDICINAL PLANTS OF PAKISTAN  کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن عادل صلاح الدین  نے تیار کیا تھا۔ اس سیٹ میں جن کھمبیوں کو موضوع بنایا گیا تھا ان کے نام تھے:
Cantharellus Cibarius،Boletus Luridus ،Tricholama Gamb ،Amanita Ceasarea ،Lepiota Procera ،Agaricus Arvensis،Clitocybe Geotropa،Morchella Vulgaris،Amanita Vaginata اورCoprinus Camatus

UP